دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 5 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 5

وخت کرام 5 پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت اماں جان کے بہت سے بچے فوت ہو گئے تھے اور آپ کی پیدائش سے کچھ عرصہ پہلے صاحبزادی امتہ النصیر کا انتقال ہو گیا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کا نام امتہ الحفیظ رکھا جس میں یہ پیشگوئی مخفی تھی کہ آپ کو اللہ تعالی اپنی حفاظت میں رکھے گا۔اس نام میں یہ وعدہ بھی تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد آپ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہیں گی۔چنانچہ آپ کی ساری زندگی اس بات کی شاہد ہے کہ خدا تعالیٰ نے آپ کی خاص حفاظت اور نصرت فرمائی۔آپ بہت پاک صورت تھیں۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے آپ کی بہت مشابہت تھی۔آپ غیر معمولی ذہین تھیں اور بچپن میں بہت باتیں کرتی تھیں چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی آپ کے متعلق بڑے پیارے انداز میں فرمایا۔آپ فرماتے ہیں:۔" حضرت عیسی کی نسبت لکھا ہے کہ وہ مھد میں بولنے لگے۔اس سے یہ مطلب نہیں کہ پیدا ہوتے ہی یا دو چار مہینہ کے بولنے لگے۔اس سے یہ مطلب ہے کہ جب وہ چار برس کے ہوئے کیونکہ یہ وقت تو بچوں کے پنگھوڑے