دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 4 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 4

وخت کرام کریمانہ اخلاق رکھتی تھیں۔آپ کو اللہ میاں نے حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی اولاد میں سب سے لمبی زندگی عطا کی اور آپ نے ساری زندگی اپنے اعلیٰ اخلاق سے دُخت کرام ہونا ثابت کر دیا۔یہ پیشگوئی ایک اور طریق سے بھی بڑی شان سے پوری ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ اسلام نے اپنے منظوم کلام میں اپنی مبشر اولاد کے متعلق فرمایا۔یہ پانچوں جو کہ نسلِ سیّدہ ہے جس وقت آپ نے یہ اشعار کہے۔اس وقت حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد زندہ تھے۔اگر حضرت صاحبزدی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ پیدانہ ہوتیں تو حضرت مرزا مبارک احمد کے بعد پانچ کا عدد پورا نہ ہوتا۔اور دشمن کہہ سکتے تھے کہ دیکھو یہ پیشگوئی پوری نہ ہوئی۔لیکن اللہ میاں نے دُختِ کرام کے ذریعے اس عدد کو پورا رکھا اور حضرت مرزا مبارک احمد کی جگہ آپ نے پانچ کی لڑی پوری کی۔اب آپ کا دل چاہتا ہوگا کہ آپ سیدہ امتہ الحفیظ بیگم کے بچپن کے بارے میں کچھ باتیں سنیں سب سے پہلے تو ہم آپ کے نام امتہ الحفیظ کی ، حکمت پر غور کرتے ہیں۔جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی پیدائش سے