دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 6 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 6

وخت کرام 6 میں کھیلنے کا ہوتا ہے اور ایسے بچے کے لئے باتیں کرنا کوئی تعجب انگیز امر نہیں۔ہماری لڑکی امتہ الحفیظ بھی بڑی باتیں کرتی ہے۔(الحکم جلد 11 مورخہ 31 مارچ 1907ء صفحہ 11 تفسیر آل عمران صفحہ 35) باوجود اس کے کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بڑھاپے کی اولاد تھیں لیکن آپ ان کے ناز اٹھاتے تھے۔ایک دفعہ آپ سیر کو جارہے تھے حضرت اماں جان نے کہلا کر بھیجا کہ امتہ الحفیظ رورہی ہیں اور ساتھ جانے کی ضد کر رہی ہیں آپ نے ملازمہ کے ہاتھ ان کو بلوایا اور گود میں اٹھا کر لے گئے۔حضرت اماں جان کو احساس تھا کہ صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم چھوٹی ہیں اور شاید حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں جوانی کو نہ پہنچ سکیں۔اس خیال کے مد نظر آپ نے ایک دونی ( دونی ایک سکہ تھا جو ایک روپے کا آٹھواں حصہ تھا۔ایک روپیہ میں سولہ آنے ہوتے تھے۔ایک آنے کا سکہ بھی ہوتا تھا اور دو آنے کا سکہ دونی کہلاتا تھا۔) پر حضور سے دعا کرا کر آپ کے لئے رکھ لی۔وہ دونی آج اسی طرح دُختِ کرام کی چھوٹی بیٹی فوزیہ کے پاس محفوظ ہے۔جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا ہے صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ