دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 3 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 3

وخت کرام 3 بچے عطا فرمائے۔ان بچوں میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ رہے۔اور ہر بچہ اللہ میاں کی طرف سے بشارت کے تحت ہوا۔اسی لئے ان کو مبشر اولا دکہا جاتا ہے۔حضرت اماں جان کے بطن سے لمبی عمر پانے والے مبشر بچوں کے نام یہ ہیں (1) حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد (2) حضرت مرزا بشیر احمد (3) حضرت مرزا شریف احمد (4) حضرت نواب مبارکہ بیگم (5) حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم اب میں آپ کو حضرت سیّدہ امتہ الحفیظ بیگم یعنی دُختِ کرام کی پیدائش کا واقعہ سناتی ہوں۔آپ کی پیدائش سے ایک سال قبل 28 جنوری 1903ء میں اماں جان کے ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام امتہ انصیر رکھا گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہاماً بتایا گیا کہ یہ بچی جلد فوت ہو جائے گی چنانچہ اس پیشگوئی کے مطابق صاحبزادی امتہ انصیر رای سال دسمبر میں وفات پا گئیں۔لیکن اللہ میاں نے صاحبزادی امتہ النصیر کی وفات پر حضرت اماں جان اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صبر پر قبولیت اور پیار کی نظر ڈالی اور مئی 1904ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے الہاماً دُختِ کرام کی بشارت دی۔دُختِ کرام کا مطلب ہے ایسے نیک لوگوں کی اولا د جن کے خون میں شرافت ہے۔اگر غور کرو تو یہ پیشگوئی کئی پہلوؤں سے بڑی شان سے پوری ہوئی۔دُختِ کرام کی پیشگوئی بتاتی ہے کہ آپ کو اللہ میاں لمبی زندگی دے گا۔تا کہ آپ اپنے اخلاق سے ثابت کر سکیں کہ آپ واقعی