دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 31 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 31

وخت کرام 31 کرتے تھے ان کی شادی آپ کی بڑی نند حضرت بو زینب صاحبہ سے ہوئی تھی۔آپ اکثر بتاتی ہیں کہ چھوٹے بھائی پیار سے میرے گال اتنا کھینچتے تھے کہ لٹکا دیتے تھے ان کی بیٹی امتہ الباری بیگم آپ کے بڑے بیٹے صاحبزادہ عباس احمد خان سے بیاہی گئیں اور حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کی بیٹی ذکیہ بیگم حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے بیٹے مرز اداؤ داحمد سے بیاہی گئیں۔حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ اور سید و امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ بہنیں بھی تھیں اور ساس بہو بھی۔کیونکہ آپ کو پتہ ہے نا کہ حضرت سیّدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کی شادی حضرت نواب مبارکہ بیگم کے شوہر نواب محمد علی خان کی پہلی بیوی کے بیٹے سے ہوئی تھی۔دونوں بہنیں بہت پیار سے رہتی تھیں اور جب حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم کے میاں نواب محمد عبد اللہ خان بیمار ہوئے تو حضرت نواب مبارکہ بیگم ایک سال ان کے ساتھ کمرے میں رہیں تا کہ ان کی تیمارداری کریں۔اور ساتھ چھوٹے بچوں کا خیال بھی رکھیں۔صبر ورضا حضرت سید و امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ میں صبر کا مادہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ہر حالت میں بشاشت کے ساتھ گزارہ کرتی تھیں۔اپنے میاں کی بیماری