دُختِ کرام ؓ

by Other Authors

Page 30 of 41

دُختِ کرام ؓ — Page 30

وخت کرام 30 آگے نکل جاتا ہے۔ایسے ہوتے ہیں بڑے بھائی۔کتنے پیار سے اپنی چھوٹی بہن کو دلا سا بھی دیدیا اور حوصلہ بھی بڑھادیا۔آپ کے منجھلے بھائی حضرت مرزا بشیر احمد سے آپ کا بہت دوستانہ تعلق تھا۔ان سے آپ اکثر انگریزی پڑھا کرتیں۔وہ آپ کو مشکل الفاظ کے معنی بڑی مزیدار مثالیں دے کر سمجھاتے۔ایک دفعہ ایک انگریزی کا لفظ fain آیا۔آپ نے اس کا استعمال اس طرح سمجھایا۔کہ ملکہ الزبتھ اول نے ایک بار اپنے ایک کارڈینل (Cardinal) کو بلوایا۔ملکہ کے منظور نظر بدلتے رہتے تھے اس لئے سب ملکہ کے قریب آتے ڈرتے تھے اس کارڈینل نے کہلا بھیجا۔Fain would I come but that I fear to fall۔ملکہ نے جواب دیا۔If thy heart fails thee do not come at all۔حضرت بیگم صاحبہ کی چار بیٹیوں کی شادیاں بھی ان کی نسل میں ہی ہوئیں دو بیٹیاں آپ کے بیٹوں سے بیاہی گئیں۔اور دو بیٹیاں آپ کے نواسوں سے بیاہی گئیں۔چھوٹے بھائی حضرت مرزا شریف احمد بھی آپ سے بہت پیار