دُختِ کرام — Page 451
RABWAH ٣/٩/٧٨ ۴۳۹ بسم الله الرحمن الرحیم ناصره بیگم سلمها السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته! تمہارا تفصیلی خط ملا۔جو بلا تاریخ تھا۔سارے حالات پر غور کرکے میں اس نتیجہ پر پہنچی ہوں کہ لڑکی کے لیے علیحدگی ضروری ہے۔قرائن سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ لڑکا بیمار ہے۔وہ بے چارہ مجبور اور قابل رحم ہے اس کا کیا قصور ہے۔تاہم لڑکی کی ساری زندگی برباد کرنا گناہ عظیم ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے طلاق کی اجازت رکھی ہے تو پھر یہ دنیا کی شرم داخل معصیت ہے۔خدا نہ کرے لڑکی شوق سے تو طلاق نہیں لے رہی بلکہ مجبوری ہے میرا مشورہ ہے کہ فوراً خلع لے لو اور لڑکی کی شادی دوسری جگہ کردو۔اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانیاں دور فرمائے۔بچی کو پیار والسلام امته الحفیظ بیگم -۳ RAB WAH 1/4/49 بسم الله الرحمن الرحیم عزیزہ ناصر بیگم سلمها السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته! آپ کا بلا تاریخ خط ملا۔اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے آپ کا کفیل ہوا اور - داماد کو صحت و عافیت کے ساتھ کاروبار بھی عطا کرے۔مجھے آپ کی بیچی