دُختِ کرام — Page 450
میں اس لیے کافی فکر رہتا ہے فرمایا۔اللہ تعالیٰ خود انتظام فرمائے گا۔اگر احمدی رشته تسلی بخش ز ملے تو گھرانا نہیں چاہتے۔اور بیٹیوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمت سمجھنا چاہیئے۔اس طرح بہت پیارے انداز میں قدردانی اور حوصلہ افزائی فرما دی۔افسوس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی لخت جگر۔نور کا مجسمہ، مهربان غم خوار ہم سب کی آنکھوں سے اوجھل ہو گئیں۔اللہ تعالیٰ ایسے وجودوں کو اپنے خاص فضل و کرم سے اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے پیاروں سے پیار فرما تا ر ہے آمین۔حضرت سیدہ مرحومہ کے میرے نام لکھے ہوتے چند خطوط : RABWAH بسم الله الرحمن الرحیم عزیزه ناصر بیگم سلمها السلام علیکم ورحمه الله و بركاته ! آپ کا بلا تاریخ خط ملا۔اللہ تعالیٰ فضل فرماتے اور تمام مشکلات دور فرماتے مجھے بھی تمہارا خیال رہتا ہے۔خاص طور پر اس وقت تم یاد آتی ہو۔جب میرے سر درد شروع ہوتا ہے۔کیونکہ تم نے بہت اچھا سر دبایا تھا۔جزاکم اللہ اللہ تعالیٰ سب مشکلات کو آسان کر دے۔دُعائیں بہت کیا کرو۔والسلام الله الحفیظ بیگم