دُختِ کرام — Page 363
۳۵۱ کہ یہ امر منفی نہ رہے کہ اللہ تعالیٰ جب اپنے صالح بندے کو قبل از وقت اولاد کی بشارت دے تو اس کا صالح اور سعید ہونا بارگاہ الہی میں مقدر ہو چکا ہوتا ہے اور اللہ عالم الغیب و کاتب تقدیر اپنے بندے کو اس کی خبر دے رہا ہوتا ہے فافهم و تدبر۔وخت کرام کے مقام کی وضاحت اس امر سے بھی ہو جانی چاہیتے کہ جماعت کے امام نے آپ کے وصال کو اپنی والدہ کے وصال کے ترادف قرار دیا ہے اور جماعت کے امام بحیثیت امام کے ہمارے لیے بمنزلہ باپ کے ہیں آپ کا محبوب ہمارا محبوب ہے آپ کا دُکھ ہمارا دکھ اور آپ کا سکھ ہمارا سکھ ہے۔رخت کرام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد کے مقام کا اس سے بھی اندازہ ہو سکتا ہے کہ آپ فرماتے ہیں۔میں ہر نماز میں بالالتزام اپنے اہل و عیال اور اولاد کے لیے دعا کرتا ہوں۔خدا کے بندوں کی کاری سے اس کی تقدیر آسمان سے زمین پر آتی ہے رحمان و رحیم خدا کی رحمت کو بندوں کی عاجزانہ دعائیں جذب کرتی ہیں۔وہ با حیا سخی اپنے در کے فقیروں کو خالی ہاتھ واپس نہیں کرتا۔دعا اگر اپنے آداب کے ساتھ کی جائے۔خدا کی تقدیر کے خلاف نہ کی جائے تو ارحم الراحمین خود فرماتا ہے۔دُعا کرومیں قبول کروں گا وہ مضطر کی دُعائیں قبول کرتا ہے۔ا " پس ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اپنے جانے والے بزرگوں کے