دُختِ کرام

by Other Authors

Page 364 of 497

دُختِ کرام — Page 364

۳۵۲ * رفع درجات کے لیے ڈھا کریں اور یہ دکھا بھی کریں کہ اللہ ان سب کی دعائیں جو جماعت کے لیے انہوں نے کیس وہ قبول فرمائے۔برکتوں کے خزانوں کا مالک وہ خالق ارض و سما ہے۔اس کے خزانوں میں کمی نہیں۔وہ سب مانگنے والوں کو ان کی مرادیں عطا فرما دے تو پھر بھی اس کے خزانے میں کوئی کمی نہیں ہوسکتی۔بے شک دل افسردہ ہے کہ میسیج پاک کی بالواسطہ اولاد میں سے وخت کرام آخری تھیں لیکن یہ بھی یاد رکھتے کہحضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔" خدا تعالیٰ کے مجھ سے جو وعدے ہیں۔۔۔۔۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ان کا ایک نقطہ یا شوشہ نہ ملے گا " ملفوظات جلد ۷ ص ۱۶۴ تا ۱۶۶) اور یہ وعدے جاننے کے لیے حضور کی کتب پڑھیں کہ آپ سے کیا وعدے میں کیا ابتلاء و آزمائشیں مقدر میں حضور فرماتے ہیں:۔یاد رکھو کہ بہت سخت دن آنے والے ہیں۔چین میں دنیا کو خطرناک شدائد اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا۔اگر تمہیں ان باتوں کا پتہ ہو جاتے جو میں دیکھ رہا ہوں تو سارا سارا دن اور ساری ساری رات خدا تعالیٰ کے آگے روتے رہو" ( ملفوظات جلد ۱۰ ص ۶۷ )