دُختِ کرام

by Other Authors

Page 287 of 497

دُختِ کرام — Page 287

۲۷۵ ابا جان کی وفات کے بعد میں صبر اور استقامت سے چھبیس سال کا عرصہ گذارا وہ بھی ایک مثال ہے۔میری امی جن کے سارے بوجھ ابا جان اللا تھے اب وہ اپنے بچوں کے لیے باپ بھی تھیں اور ماں بھی تھیں زیر بارشین کے حالات اور پھر میرے ابا جان کی بیماری کی وجہ سے کافی قرضہ ہو چکا تھا میری امی نے سب سے پہلے اس کی طرف توجہ کی اور تب تک چین نہ لیا جب تک ایک ایک پائی ادانہ کر دی ہے امی کو ابا جان کی بیماری کے دوران ہی بلڈ پریشر کی تکلیف ہوگئی اور ابا جان کی وفات کے بعد تو بہت ہی باقی رہنے لگا۔سردرد کے دور سے پہلے ہی بہت شدید ہوتے تھے اس کے علاوہ گردوں کی تکلیف کمر کی تکلیف اور کئی ایک عوارض مزید پیدا ہو گئے۔بلڈ پریشر بعض اوقات بہت زیادہ ہوتا تھا اور پھر یکدم گر جاتا تھا جس کے نتیجہ میں کئی دفعہ چلتے چلتے گریں اور چوٹیں بھی آئیں اور بعض اوقات ساتھ ہی بے ہوشی بھی ہو جاتی تھی۔اس کے بعد ڈاکٹروں نے چند ماہ لٹایا تو ٹانگوں میں بہت کمزوری پیدا ہو گئی۔اور رفتہ رفتہ ان تین چار سالوں میں تو بالکل ہی بہتر کی ہو کر رہ گئیں۔اپنی تمام بیماری کا عرصہ میری امی نے بہت صبر اور حوصلہ سے گزارا، صبر کرنا تو میری امی نے چھوٹی عمر سے ہی سیکھ لیا تھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ کو چار سال کی عمر میں اپنے مولا کے سپرد کر گئے تھے اور حضرت اماں جان نے اس معصوم دالے سے غم اور صدمہ مثانے کے لیے اتنی احتیاط کی کہ خود بھی اور لوگوں کو بھی میری امی کے سامنے حضرت