دُختِ کرام

by Other Authors

Page 183 of 497

دُختِ کرام — Page 183

141 کا دل رنج ہوا۔مزید رنج اپنی محرومی پر ہوا کہ بوجہ پیرانہ سالی اور علالت میں سیدہ مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شمولیت کی سعادت حاصل نہ کر سکا --- سیدہ مرحومہ کی رحلت جماعت کے لیے تو نا قابل تلافی نقصان ہے ہی لیکن آپ کا تو ذاتی نقصان بھی ہے۔میں اس صدقہ عظیم پر آپ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور جملہ متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔والسلام اعجاز احمد مکرم چوہدری محمد عبد اللہ صاحب باجوہ ظفر وال سیالکوٹ سے لکھتے ہیں۔بخدمت مکرم و محترم جناب حضرت صاحبزاده نواب عباس احمد خانصاب م علیکم السلام علیکم ورحمه الله وبرکاته آپ کی طرف سے اخبار نوائے وقت میں (جس کا ہر احمدی مشکور ہے ) شائع شدہ خیر جو تمام تر غموں الموں دُکھوں کو مزید گھاؤ گہرا لگانے کا موجب ہوئی۔وفات حسرت آیات حضرت صاحبزادی نواب امتنا الحفیظ بیگم صاحبہ نوراللہ مرقدہا پڑھی۔اسی وقت تیاری کر کے شام ربوہ میں اس وجود اقدس کے جنازہ میں شمولیت کی توفیق پائی۔صاجزادہ صاحب مکرم - موت تو ہر فرد کے لیے چاہے جس شان کا ہو مقرر اور مقدر ہے۔لیکن اس وجود دا قدس کی وفات حسرت آیات سے بہت