دُختِ کرام — Page 184
۱۷۲ سے مصائب و آلام کے بادلوں اور جھگڑوں کو اور نیز کرگئی۔ہمارے پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ کا غریب الوطنی کی حالت میں ہونا جماعت کو پراگندہ کرنے کے ہر چیلے ہر سطح پر استعمال کرنا اور پوری بے بسی اور بے کسی کا وارد ہونا غرض ایسی حالت ہونا کہ بجز فضل خداوندی کے ان انتہائی دکھ و درد سے پر حالات کو گزارنے کے لیے اور کچھ باقی نہ رہ جانا مشیت ایزدی کے سوا اور کچھ نظر نہیں آتا۔سوجس حال میں رکھنے ہم اپنے مولا کی رضا پر راضی ہیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی مبشر اولادمیں آخری پاکیزہ نشانی بھی اپنے مولا کے حضور جا حاضر ہوئیں انا للہ وانا الیہ راجعون - بلانے والا ہے سب سے پیارا اسی پہ اے دل تو جان فدا کر حضور پر نور خاندان حضرت مسیح موعود علی السلام اور آپ اور جماعت کے اس عظیم صدمہ میں ہراحمدی برابر کا شریک ہے۔دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے قرب میں جگہ دے اور ہر آن آپ کے درجات کو اپنی شان کے مطابق بلند فرماتا رہے اور آپ کی روح اور مرقد پر سدا اپنے انوار و برکات کی بارشیں برساتا رہے آمین یا رب العالمین والسلام خادم سلسلہ عالیہ احمدیہ محمد عبداللہ باجوہ عفی عنہ سیکرٹری مال جماعت احمد یہ ظفر وال ضلع سیالکوٹ ۱۳/۵/۷