دُختِ کرام — Page 164
۱۵۲ کریمانہ سے متصف - صفات حسنہ سے مزین اوصاف حمیدہ کی امین۔انتہائی جاذب نظر پرکشش اور باوقار صورت وسیرت کی مالک تھیں اور ان کے مبارک وجود سے بہت سی برکات وابستہ تھیں ہمارے دل نگار ہیں لبوں پر آہ ہے اور آنکھیں اشکبار ہیں کیونکہ ایک ایسا قیمتی اور یا برکت وجود ہم میں نہیں ہے جو ہمارے ٹوٹے ہوتے دلوں کو ڈھارس بندھانے اور غم و اندوہ میں ہماری اشک شوئی کرنے اور حوصلہ و ہمت دا نے والا تھا جو اپنی نیم شبانہ دعاؤں اور اللہ تعالیٰ کے حضور متنفر مانہ التجاؤں سے ہمارے لیے دین و دنیا کی راحتیں طلب کیا کرتا تھا۔وہ جو ہمارے لیے ایک ٹھنڈی میٹھی پرسکون چھاؤں تھا جس کو دیکھ کر دل اطمینان پاتا تھا اور جس کا دل ہر ایک کے لیے دھڑکتا تھا اے ہمارے پیارے خدا اپنے پیارے کی اس لاڈلی کو جو عمر بھر ناز و نعم میں پلنے کے باوجود تیرے آستانہ پر سجدہ ریز رہی اور میں نے ہم سب کے لیے ان گنت دُعائیں کیں جو جماعت کی محسنہ تھیں۔اپنی رضا کی جنت عطا فرما اور ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھیو ان کی یاد ہمارے لیے حرز جان ہے اور ہم سب ان کے بغیر افسردہ دل طول و محزون تو ہیں لیکن راضی برضا ہیں۔وہ جو اپنی ساری زندگی دوسروں کے لیے بے چین رہیں آج اپنے پیاروں کو چھوڑ کر راہی ملک بقا ہو گئیں۔غالب کے الفاظ میں یہ پوچھنے کو جی چاہتا ہے کہ ہے