دُختِ کرام — Page 414
۴۰۲ غریب سب ہی تھے اور کبھی عقیدت اور چاہت سے آپ کی خدمت میں گئے رہتے تھے کئی خاندان آپ کے گھر میں پہلے ان پر آپ کے بلند پایہ اخلاق کا اثر تھا۔ماں کی طرح ہر ایک کا احساس تھا۔بعض بچیاں آپ کے پاس رہ کر تعلیم بھی پاتی رہیں۔ایک خادمہ کی شادی تھی۔بیٹیوں کی طرح آپ نے اس کی پرورش کی تھی۔آپ اس کا جہیز تیار کروا رہی تھیں ایک دن وہ آپ کے بکس میں سے رقم لے رہی تھی آپ نے پوچھا اب کیا لینا ہے تو اس نے بتایا کہ بہتر لاتے ہیں آپ نے فرمایا۔دیکھو اس کا حال میں نے اپنی بیٹیوں کے لیے دو دو بہتر بناتے تھے اور یہ چار بہتر بنا رہی ہے بھلا یہ اتنے بستروں کا کیا کرے گی۔اتنے میں وہ رقم لے کر چلی گئی اور آپ نے اس کو منع نہیں کیا بلکہ آپ خوش تھیں۔آپ کی اولاد بھی آپ کی اعلیٰ تربیت کے طفیل اور خدا تعالیٰ کے خاص فضل سے نیک اور متقی ہے میرے بڑے بھائی جان مربی سلسلہ نے بیان کیا کہ آپ کے بڑے صاجزادہ صاحب نے ایک دفعہ وقفت عارضی کیا وہ بھائی جان کے پاس ٹھہرے ہوئے تھے۔بھائی جان نے پوچھا وقعت عارضی کا کیا فائدہ ہوا۔تو آپ نے بڑا پیارا جواب دیا۔اور کہا کہ میں تو کوئی اتنا عالم فاضل نہیں ہوں۔جو دوسروں کی تربیت کر سکتا۔بس اتنا فائدہ ہوا ہے کہ اپنے نفس کی اصلاح ہو رہی ہے۔تربیت اولاد کے ضمن میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آپ کی پوتی ماریہ