دُختِ کرام

by Other Authors

Page 413 of 497

دُختِ کرام — Page 413

۴۰۱ ایک معقول عذر آپ کے پاس تھا۔ہمارا خدا بڑی عجیب شان کا مالک ہے وہ اپنے بندوں سے اپنی شان کر بیانہ کے تحت جو خاص سلوک فرماتا ہے۔وہ حضرت بیگم صاحبہ کی زندگی میں نمایاں نظر آتا ہے وہ اپنے بندوں کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو اپنے کرم سے خود اس طرح پورا فرما دیتا ہے کہ انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔قادیان کا ذکر ہے کہ ہمارے گھر میں انگوروں کی ایک بیل تھی۔انگور کے تو ہماری اماں جی اپنے طریقہ کے مطابق اپنے گھر کی چیزوں میں سے بزرگوں کا پہلے حصہ نکالا کرتی تھیں آپ نے اچھے اچھے گچھے اتار کر حضرت بیگم صاحبہ کو بھجواتے آپ نے اس تحفہ پر بہت خوشی کا اظہار فرمایا اور ہماری والدہ کو شکریہ کا پیغام بھجوایا اور فرمایا کہ آج بیٹی بیمار ہے وہ کوئی چیز نہیں کھا رہی تھی۔صرف انگور انگ رہی تھی میں نے بازار آدمی بھجوایا لیکن انگور کہیں سے نہیں ملے ہیں پریشان تھی کہ اس کے لیے انگور کہاں سے منگوا ؤں کہ آپ نے مین ضرورت کے وقت انگور بھجوا دیئے۔آپ نہایت پاک تو تھیں صالحین کی محبت اکسیر کا درجہ رکھتی ہے قریب رہنے والوں میں خود بخود روحانی تبدیلیاں پیدا ہو جاتی ہیں ان کے اخلاق اور اطوار سنور جاتے ہیں۔آپ غریبوں ، یتیموں۔بیواؤں مسکینوں کی ہمیشہ مدد فرمائیں۔گھر کا ایک فرد آپ کے ہاں کام کرنے والا ہوتا۔کفالت آپ سب کی فرما رہی ہو تیں خادموں کے عزیزوں کو بھی ضرورت کے وقت اپنی قیمتی ادویات اُٹھا کر بھجوا دیتیں، آپ کے خادموں میں احمدی خیر احمدی امیر