دُختِ کرام

by Other Authors

Page 218 of 497

دُختِ کرام — Page 218

مقبول ہوتی تھیں آپ نے ان کے بارہ میں کوئی راز نہیں رکھا اور نہ خدا نے کوئی راز رکھا یہ دعائیں کیوں مقبول ہوتی تھیں۔قرآن کریم نے وہ سارے نسخے سب کے لیے روشن کر دیتے۔جن کو بعض دنیا دار لوگ پیٹنٹ کروا لیا کرتے ہیں اور بعض چھوٹے درجہ کے بزرگ ان کو خاص نسخوں کے طور پر سینہ بسینہ محفوظ کر کے آگے اپنے خاص مریدوں تک راز دارانہ رنگ میں پہنچاتے ہیں کہ فلاں وظیفہ یوں کیا جائے فلاں وظیفہ یوں کیا جائے ، لیکن وہ عظیم الشان وجود جو رحمہ العالمین بن کے آیا تھا اس نے دنیا سے کوئی بات راز میں نہیں لکھی۔سارے عالم پر سب نسخے ظاہر کر دیتے۔قرآن کریم نے بھی ظاہر کئے اور آپ کے اسوۃ حسنہ نے بھی ظاہر کر دیتے۔اس لیے وہ برکتیں نصرت عام ہو ئیں بلکہ لافانی ہوگئیں انہیں لافانی بن جانا چاہیئے تھا، لیکن اس کے باوجود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دھاتیں تھیں دوسرے اس تک نہیں پہنچ سکے اور نہ آیندہ پہنچ سکتے ہیں۔کیسے ممکن ہے کہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ کم کی جدائی کے بعد اچانک آپ کی دُعاؤں کا فقدان ان معنوں میں محسوس نہ ہوا ہو کہ ہر ضرورت مند جس وقت ضرورت پیش آتی ہے پہنچ جاتا ہے کہ جی اس بات کی دُعا کریں اس