دُختِ کرام

by Other Authors

Page 217 of 497

دُختِ کرام — Page 217

۲۰۵ مضمون ایک جدا مضمون ہے اس شخص کی برکت اس شخص کی برکت کے طور پر پیاری ہو جاتی ہے۔ایسی برکت باہر سے ملتی بھی ہو تب بھی اس جُدا ہونے والے کی جدائی کا احساس ہمیشہ دل میں کھٹکتا رہے گا کسی شاعر نے کہا ہے۔ہم جس پہ مر رہے ہیں وہ ہے بات ہی کچھ اور عالم میں تجھ سے لاکھ سمی تو مگر کہاں تم جیسے ہونگے مگر ہمیں تم سے جو تعلق پیدا ہو چکا ہے نہیں تمہاری جوادا الگ دکھائی دیتی ہے اس سے انکار نہیں کہ عقلاً واقعہ تم جیسے سینکڑوں ہزاروں اور ہونگے غیر جانبدار آنکھ دیکھے اور گی تو ہو سکتا ہے تم سے بہتر بھی قرار دے دے کسی کو مگر ہمیں تمہاری عادت پڑ گئی ہے ہمیں تم سے پیار ہو گیا ہے۔پس ایک محسن اس لیے بھی خلا چھوڑ جاتا ہے کہ جو برکتیں انسان اس سے حاصل کرتا ہے اور اس کے احسان کا مورد بنتا ہے اس کے احسان کے نتیجہ میں اس کی چدائی تکلیف دیتی ہے اس کے علاوہ بعض اور قسم کی خصوصی برکتیں بھی ہوتی ہیں جن میں سے ایک بہت ہی اہم برکت دعا کی برکت ہے یہ بھی ایسی چیز نہیں جسے کوئی جدا ہونے والا اپنے ساتھ لے جائے کیونکہ مذہب میں HONOPLY کا کوئی مضمون آپ کو دکھائی نہیں دیتا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں