دُختِ کرام — Page 219
۲۰۷ بات کی دعا کریں۔اس بات کی دعا کریں کبھی نماز کے وقت پہنچ رہے ہیں کبھی نماز کے بعد اُٹھ کر یہ عرض کر دیا۔یا رسول اللہ اس چیز کی ضرورت پیش آگئی ہے دعا کریں دیں ہاتھ اٹھائے دعا کر دی اور بعض دفعہ ایسے حیرت انگیز طور پر وہ دعا قبول ہوتی تھی کہ دیکھنے والے حیران رہ جایا کرتے تھے۔۔۔۔غرض ایسے ایسے عجیب نظارے جن آنکھوں نے دیکھے ہوں کیسے ممکن ہے کہ ایسی بابرکت ہستی کی جدائی کے بعد وہ صرف اس بات پر ہی اطمینان پکڑ جائیں کہ وہ برکتیں جاری رہنے والی برکتیں ہیں۔ڈھائی برکتیں آپ نے سکھائیں جس طرح بچے کو پیار سے ماں سکھاتی ہے اس سے بھی زیادہ پیارا اور توجہ سے آپ نے تربیت کی اور بڑے دُعا گو پیچھے چھوڑے لیکن وہ جو خود تھے وہ تو پیدا نہ ہو سکا۔اس لیے وہ خلا ضرور محسوس ہوا اور دیر تک محسوس ہوتا رہا۔لیکن اس کے باوجود یہ کہنا بھی نا جائز ہے کہ آپ کی دعاؤں کی ساری برکتیں اُٹھ گئیں۔آج بھی اُمت محمدیہ پر آپ کی دعاؤں کی برکتیں ہوس رہی ہیں۔دیکھنے والے جانتے ہیں اور پہچانتے ہیں کہ ہزار خطروں کے ایسے لمحے آئے جن سے امت محمدیہ بیچ کر گذر گئی اور ہلاک ہونے سے بچائی گئی۔جو خالصتاً حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کی جاری برکات کے