دُختِ کرام

by Other Authors

Page 194 of 497

دُختِ کرام — Page 194

بیٹی ہو گی۔لوگ اس کو دیکھیں گے اور یہ کہیں گے کہ ہاں صاحب اخلاق کی بچی ہے۔اس پہلو سے امر واقعہ یہ ہے کہ یہ الہام بڑی شان کے ساتھ حضرت پھوپھی جان کے حق میں پورا ہوا اور عورتیں کیا اور بچے کیا اور بزرگان کیا جن کو کسی رنگ میں بھی حضرت پھوپھی جان کے ساتھ کسی نوع کا معاملہ پیش آیا۔سب گواہی دیتے ہیں کہ آپ اللہ کے فضل سے بہت ہی کریمانہ اخلاق کی مالک تھیں۔متی شاہ میں آپ کے متعلق الہام ہوا۔آپ کی پیدائش ۲۵ جون شاہ کو ہوئی۔اور آپ کا وصال و رمتی شاہ کو تقریباً ۳ بجے ہوا۔پونے تین بجے آپ کی حالت اچانک بگڑی اور جب ڈاکٹر پہنچے ہیں تو اس وقت تک معاملہ ہاتھ سے نکل چکا تھا۔چنانچہ فون پر مجھے بہت جلد اس بارہ میں اطلاع ملی۔آپ نے نزرع کی کوئی لیبی تکلیف نہیں اُٹھائی یعنی ساڑھے تین بجے تک آپ کا وصال ہو چکا تھا۔میرے لیے بطور خاص یہ ایک بہت ہی صبر آزما خبر تھی۔اس لیے کہ حضرت پھو بھی جان کی یہ خواہش تھی اور میں جانتا ہوں کہ میری خواہش کے جواب میں تھی۔یعنی جو مجھے ان سے محبت تھی تو میں سمجھتا ہوں کہ اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں بھی یہ خواہش پیدا فرمائی کہ وہ مجھے دوبارہ دیکھیں اور گلے لگائیں۔چنانچہ اپنے خطوں میں جو انہوں نے لکھوائے ان میں اس خواہش کا ذکر بھی کیا کہ میں دوبارہ تمہیں دیکھوں اور خود گلے لگا سکوں یہ عجیب بات ہے کہ بعض اوقات خدا تعالیٰ ان خواہشوں کو خاص رنگ میں پورا فرما دیتا ہے دنیا والوں کو اس