دُختِ کرام

by Other Authors

Page 195 of 497

دُختِ کرام — Page 195

بات کا پوری طرح احساس نہیں ہو سکتا لیکن اللہ تعالیٰ کے رنگ نرالے ہوتے میں بعض دفعہ روحانی طور پر ہر خواہشات کو اس طرح حیرت انگیز طریقے سے پورا فرماتا ہے کہ جس کو تجربہ ہو وہی جانتے ہیں کہ یہ کس دنیا کی باتیں ہیں۔چند روز پہلے میں نے ایک عجیب خواب دیکھا۔خواب میں دیکھا کہ حفتر کو زینب چچی جان حضرت چھوٹے چچا جان کی بیگم صاحبہ مرحومہ ہو صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کی والدہ صاحبہ تھیں وہ تشریف لاتی ہیں۔ان کو میں نے پہلے تو کبھی خواب میں نہ دیکھا تھا۔شاید ایک آدھ مرتبہ دیکھا ہو۔ہر حال دیکھیا کہ وہ آتی ہیں اور قد بھی بڑا ہے جس حالت میں جسم تھا۔اس کے مقابل پر زیادہ پُر شوکت نظر آتی ہیں آپ آکے مجھے گلے لگتی ہیں، لیکن گلے لگ کر مجھے ہٹ جاتی ہیں اور بغیر الفاظ کے مجھ تک ان کا مضمون پہنچتا ہے کہ میں خود نہیں ملنے آئی۔بلکہ ملانے آئی ہوں۔اس کے معا بعد ایک خیمہ سے حضرت پھوپھی جان نکلتی ہیں گویا کہ وہ ان کو ملانے کی خاطر تشریف لائی تھیں خواب میں ایسا منظر ہے کہ نہ کوئی بات ہوتی ہے نہ کوئی اور نظارہ ہے دائیں باتیں صرف خیرہ سے آپ کا نکلنا ہے اور بہت ہی خوش لباس ہیں۔اچھی صحت ہے آپ جب گلے لگتی ہیں تو اس قدر محبت اور پیار سے گلے لگتی ہیں اور اتنی دیر یک گلے لگائے رکھتی ہیں کہ اس خواب میں حقیقت کا اظہار ہونے لگتا ہے بیہاں تک کہ جب میری آنکھ کھلی تو لذت سے میرا سینہ بھرا ہوا تھا۔اور بالکل یوں محسوس ہو رہا تھا۔جیسے ابھی مل سے گئی ہیں، لیکن اس میں ایک غم کے پہلو کی طرف توجہ گئی کہ زینب نام میں ایک غم کا پہلو پایا جاتا ہے ، لیکن اس وقت یہ خیال