دُختِ کرام

by Other Authors

Page 88 of 497

دُختِ کرام — Page 88

شکر ان کا شیوہ ہے بغض و حسد و کینہ سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔اللہ تعالیٰ سے ان کو محبت ہے اور اللہ تعالیٰ کی محبت میں وہ سرشار ہیں۔میں نے اکثر اوقات دیکھا ہے کہ ان کو کسی چیز کی خواہش پیدا ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے آنا فانا۔۔مہیا کرنے کے سامان کر دیتے۔میرے پر جو بھی اللہ تعالیٰ کی مہربانیاں اور عنایات ہیں وہ اسی کے طفیل میں حضر میں موجود چار سال کی عمر میں اس کو اپنے مولا کے سپرد کر گئے تھے۔جب سے ہی وہ اپنے مولا کی گود میں نہایت پیار سے رہتی ہیں اور میری راحت کا موجب بنی ہوئی ہیں میرے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے حرز کا کام دیتی ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی صفت حفیظ کی پوری پوری سجتی ہیں بسا اوقات میں کسی گناه یا آزمائش کے قریب پہنچا اور اللہ تعالیٰ نے ان کو اس میری حالت سے مطلع کر دیا یہ ایک دفعہ نہیں دود فعہ نہیں بارہا ایسا ہوا۔جب صبح کو میں اُٹھا تو وہ خواب یا اشارہ میرے متعلق ہوا ہوتا۔مجھے بتا تیں تو میں حیرانی میں پڑ جاتا اور مجھے اپنی اصلاح کا موقع مل جاتا۔کہ اللہ تعالٰی اپنے بندوں کی کسی طرح حفاظت کرتا ہے اور غیب کی باتوں سے آگاہ کر دیتا ہے میں اس کی زیادہ وضاحت نہیں کر سکتا یہ ایک مستقل مضمون ہے۔۔۔"۔۔