دُختِ کرام

by Other Authors

Page 89 of 497

دُختِ کرام — Page 89

میں آج ایک مشت خاک ہوتا اگر ان کی تیمار داری اور دعائیں جو مضطربانہ اور بے قرارانہ انداز میں انہوں نے کی ہیں نہ ہوتیں۔پس اس قدر قابل قدر ہستی دوسری طرف میرے جیسا بیجدان جو احباب مجھے جانتے ہیں وہ سمجھ سکتے ہیں کہ کیا بے جوڑ رشتہ ہے لیکن اپنے مولا کریم کا شکر یہ ادا کرتے نہیں تھکتا اس نے میری بیوی کے دل میں اس قدر محبت اور پیار پیدا کر دیا کہ جس کی مثال بہت کم ملتی ہے عام طور پر لوگ چند روز کی تیمار داری سے تنگ آ جاتے ہیں لیکن یہاں پانچ سال کی لگاتار محنت و مشقت کی خدمت نے ان کی مہرو وفا اور محبت پر مہر لگا دی ہے اس بے پناہ محنت اور مشقت نے ان کی اپنی صحت کو برباد کر کے رکھ دیا ہے اب وہ مجھ سے زیادہ بیمار نظر آتی ہیں۔احباب سے میری عاجزانہ درخواست ہے کہ آپ کی صحت کے لیے مجھ سے زیادہ دعا کریں میں اس لیے زندہ رہنا چاہتا ہوں کہ وہ چاہتی ہیں کہ میں زندہ رہوں۔ورنہ وہ اپنے گھرانہ کے لیے مجھ سے بہت زیادہ نافع اور مفید وجود ہیں میرے مولا تیری رضا کو مد نظر رکھتے ہوئے اس نے میری خدمت کی ہے۔اب تو اپنی ذرہ نوازی سے میری زاری کوسن اس کو پوری صحت عطا فرما۔مجھے تونے