دُختِ کرام

by Other Authors

Page 87 of 497

دُختِ کرام — Page 87

۷۵ کرنی پڑتی ہے لیکن جب وہ حقیقی عبودیت حاصل کر لیتا ہے وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَان کا مصداق ہو جاتا ہے اور کامل اور مکمل عبد ہونے کی حالت وارد ہونے کے بعد فَادْخُلُوا فِي عِبَادِي وَادْخُلُوا جَنَّتِی کی پر سرور آواز سناتا ہے یہی کیفیت اس پاک بیوی کی تھی میں اس اعتراف پر مجبور ہوں کہ جب میں اپنی بیوی کی محبت اور وفا کو دیکھتا ہوں تو اکثر ورطہ حیرت میں گم ہو جاتا ہوں۔وہ شہزادیوں کی طبیعت رکھتی ہیں۔ان میں نخوت و تکبر رائی برابر نہیں، لیکن کبریاتی ان میں دیکھتا ہوں۔۔۔۔۔جو حسد اور رئیس سے بہت بالا تر ہے میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کسی کی شخصیت نے ان کو مرعوب کیا ہو۔وہ طباع اور ذہین ہیں وہ جس سے گفتگو کرتی ہیں اس کو اپنا گرویدہ کرلیتی ہیں خاوند پر کبھی ناجائز بوجھ نہیں ڈالتیں بلکہ اپنے خاوند کے فکرو تم وغم میں پوری ہمدرد اور مونس ساتھی کا کام دیتی ہیں۔بچوں کی تعلیم وتربیت میں اپنی شال آپ ہی ہیں۔عزیزوں رشتہ داروں سے نیک سلوک کرکے حفظ حاصل کرتی ہیں ان کو کسی چیز کے خود استعمال کرنے کی نسبت اس بات سے زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ دوسرا ان کی چیز کو استعمال کرے اگر کسی نے کسی وقت کوئی تکلیف پہنچائی ہو تو ذراسی تلاقی سے تمام شکایات طارق نسیاں کر دیتی ہیں۔صبرو