دُختِ کرام

by Other Authors

Page 461 of 497

دُختِ کرام — Page 461

۴۴۹ حضرت سیدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماتے اور ہم سب کو نیک خواہشات کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین اس واقعہ سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کے دل میں وقت زندگی کی بہت قدر تھی۔-۲- محترمہ عابدہ سلطانہ صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری محمد صادق صاحب کاہلوں دارالعلوم جنوبی ربوہ نے اپنے تاثرات میں لکھا :- حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ سے میری ملاقات 19ء میں پہلی مرتبہ ہوتی آپ بہت محبت اور اخلاص سے ملیں۔نام اور حالات پوچھے یہ شنکر کہ میں قادیان سے آتی ہوں بہت خوش ہوئیں پہلی ہی عورات میں آپ کے اعلیٰ اخلاق سے بہت متاثر ہوئی کافی باتیں ہوئیں جب میں واپس آنے لگی تو فرمایا۔عابدہ آیا کرو ہم تم باتیں کیا کریں گی۔مجھے آپ کے اس جملہ میں اتنا پیار اور اپنائیت کا احساس ہوا کہ میں تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد آپ کے پاس آتی رہی اور آپ اسی محبت سے ملاقات کا وقت دیتی رہیں۔آپ ہر ایک کے جذبات کا بہت خیال رکھتیں۔میں آپ کے لیے ہاتھوں کے کڑے جس میں تنگ جڑے ہوئے تھے لے کر گئی خوف تھا کہ کہیں ناراض نہ ہو جائیں کہ میری عمر چوڑیاں پہننے کی ہے لیکن میری سوچ کے بالکل برعکس آپ نے مسکرا کر ہاتھ میری طرف بڑھا دیا کہ میں پہنا دوں۔مجھے آپ