دُختِ کرام

by Other Authors

Page 462 of 497

دُختِ کرام — Page 462

۴۵۰ کی یہ ادا بہت ہی پیاری لگی۔میں نے خوش ہو کر کڑے آپ کے ہاتھ میں پہنا دیتے۔میں جب بھی ملاقات کے لیے حاضر ہوتی تھی بچوں کی خیریت ضرور پوچھتیں میں نے اپنے بیٹے سفیر احمد کے بارہ میں کہا کہ شادی کو دو سال ہو گئے ہیں دُعا کریں اللہ تعالیٰ بچہ دے فرمایا : صرف دو سال اتنی جلدی گھبرا گئی ہو؟ میں آپ کے اتنا فرمانے پر مطمئن ہو گئی کہ خواہ دیر سے سہی ، لیکن انشاء اللہ بچہ ضرور ہو گا۔چنانچہ شادی کے پورے پانچ سال کے بعد اللہ تعالی نے آپ کی دعاؤں کے طفیل پہلا بیٹا عطا فر مایا۔خوشی کی بات یہ ہے کہ عزیزم سفیر نے اپنے بچے کی پیدائش سے پہلے ہی اس کی زندگی وقف کی کردی۔الحمد لله مجھے خواہش ہوئی کہ آپ کی قمیص اور حضور اقدس کے کپڑوں میں سے کچھ تبرک کے طور پر آپ سے مانگوں لیکن حجاب مانع رہا۔آخر کار میں نے بازار سے اچھی قسم کا قمیص کا کپڑا اور ایک دوپٹہ خریدا اور کچھ پھل لیکر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور پھر اپنی خواہش کا اظہار کیا جسے آپ نے بڑی فراخ دلی کے ساتھ پورا کیا۔ویسے بھی میں کبھی آپ کے پاس خالی ہاتھ نہیں گئی جس کا آپ نے ایک بار اظہار بھی کیا کہ عابدہ جب آتی ہیں کچھ نہ کچھ تھے ضرور لواتی ہیں ؟ میں نے کہا آپ سے بھی تو مجھ کو دعاؤں کا تحفہ ملتا ہے جس پر آپ مسکرائیں۔آپ نے مجھے آٹو گراف بھی دیا اس سے پہلے خاکسارہ کو حضرت نواب