دُختِ کرام — Page 460
۴۴۸ تاثرات جسته جسته محترمہ امت اسمیع طاہرہ صاحبہ المین کرم محمد انیس الرحمن صاحب سابق مرتی انگلستان حال بنگلہ دیش لکھتی ہیں :- عاجزہ کو اپنے خاوند مکرم محمد امین الرحمن صاحب شاہد مربی سلسلہ کے ہمراہ پانچ سال رہنے کا موقع ملا ہے۔شاہ میں مرکز سلسلہ میں واپس آکر عاجزہ ہے بچوں کے ہمراہ حضرت سیدہ مرحومہ سے ملنے گئی۔آپ نے بہت محبت اور شفقت کے ساتھ ہم سے گفتگو فرمائی۔اور ڈھیر ساری دعائیں دیں اور دریافت فرمایا کہ تم کتنے عرصہ سے والدین کے ساتھ شادی کے بعد ملی ہو اس پر عرض کی بنگلہ دیش سے آنے کے بعد گیارہ سال بعد والدہ اور دیگر رشتہ داروں سے ملاقات ہوتی ہے۔اس پر آپ نے فرمایا کہ تم لوگ واقف زندگی ہو اور اتنے عرصہ تک جدائی برداشت کی ہے یقینا اللہ تعالیٰ تمہیں ضائع نہیں کرے گا۔بلکہ تمہاری قربانیوں کو قبول فرماتے گا۔اور تمہیں دین و دنیا کی ترقیات سے نوازے گا اس پر میں نے عرض کی کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ مجھے وقف کی روح کو سمجھنے اور اسے قائم رکھنے اور اس کے مطابق کام کرنے کی توفیق عطا فرماتے۔فرمایا میں انشا اللہ دعا کروں گی اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو۔تمہارا حافظ و ناصر ہو اس پر میں بہت خوش ہوئی اور آپ کی شفقت محبت اور ڈھیر ساری دعاؤں کو اپنی جھوٹی میں لے کر واپس لوٹی اللہ تعال