دُختِ کرام — Page 334
۳۲۲ خیال ہے اسے کہو پر ہیز کرے۔اچھا خدا حافظ امة الحفيظ حضرت سیدہ مرحومہ کے چند خطوط حضرت سیدہ مرحومہ کی بڑی بیٹی محترمہ صاحبزادی آمنہ طبیبہ بیگم صاحبہ نے اپنی چھوٹی ہمشیرہ فوزیہ بیگم صاحبہ کے نام حضرت سیدہ مرحومہ کے بعض خطوط ارسال کرتے ہوئے لکھا کہ ان خطوط میں بعض باتیں ذاتی حالات سے وابستہ اور پرسنل ہیں۔لیکن چونکہ ان میں ان کی سیرت کے بعض پہلو نمایاں ہیں اس لیے ان خطوط کے اقتباسات بھیج رہی ہوں:۔ر فوزیہ کو اتنی جان اور ابا جان اکثر بے بی کتنے تھے ) ۲۴ را پریل ۹۶ تم نے جا کر خط نہ لکھا مگر اس دفعہ میرا یہ حال رہا جسے کہتے ہیں بروقت دل میں تارہ بجتی ہے ایک لمحہ کو تمہارا خیال نہ جاتا تھا۔آخر میں نے تمہارے لیے دُعا شروع کی اور استغفار کیا کہ کہیں اتنی محبت نعوذ باللہ شرک نہ ہو جاتے اور تمہیں خدا نہ کرے کوئی نقصان پہنچے۔مجھے تو تمہارا نام لیتے بھی