دُختِ کرام

by Other Authors

Page 335 of 497

دُختِ کرام — Page 335

۳۲۳ ڈر لگتا ہے کہ سب بچے اب کہیں برا نہ مانیں اور میرا مذاق نہ بن جائے تم دعاؤں میں لگ جاؤ اور اپنی صحت کا بھی بہت خیال رکھو، میں تین جلدیں ملفوظات کی نہیں کسی کے ہاتھ بھیجوں گی انہیں روز پڑھا کرنا " ۱۹ جولائی ۱۹۶۸ کل بے حد انتظار کے بعد تمہارا خط ملا۔اپنے وہم کا علاج کرو۔انشاء اللہ تم بالکل ٹھیک رہو گی اول تو اکثر خواب ایسے ہی ہوتے ہیں اگر واقعی مندر بھی ہوں تو مندر خواب آجانا تو بہتر ہوتا ہے اللہ تعالیٰ بلائے ناگہانی سے بچائے۔خواب ٹھنے کے لیے ہوتے میں بعض وقت یا بعض سال انسان کے لیے بھاری ہوتا ہے۔تقدیری چکر ہوتے ہیں اور وقتی ہوتے میں اس میں دُعا اور صدقے سے کام لینا چاہیئے۔انشاء اللہ ساری بلائیں دور ہو جائیں گی۔مجھے بارہا زندگی میں ایسے خواب آتے مگر دعاؤں کی وجہ سے بیچ کر نکل جاتی رہی۔گھرانا نہیں چاہتے صدق دل اور کمال بھروسے سے دعا کرو۔انشاء اللہ سب خیر ہی خیر ہے بھلا تمہیں خیال کیسے آیا کہ مجھے دعا کے لیے کہو۔میری تو کوئی دکھا تمہاری دعا سے خالی نہیں بھائی جان رحضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو بھی خاص طور پر