دُختِ کرام

by Other Authors

Page 131 of 497

دُختِ کرام — Page 131

119 بیت محمود زیورچ (سویٹزرلینڈ) کے سنگ بنیاد رکھنے کی مبارک تقریب بیت محمود زیورج کا سنگ بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دختر نیک اختر حضرت سیدہ امتہ الحفیظ صاحبه ۲۵ را گست ان کو اپنے دستِ مبارک سے رکھا اور دعا کی۔آپ ۲۵ جولائی ۱۹۲۳ء کی صبح کراچی سے روانہ ہوئیں اور اسی روز شام کے چھ بجھے لندن پہنچ گئیں۔(الفضل ۱۲۸ جولائی وہ کچھ عرصہ آپ کا قیام لندن میں رہا۔۵ را گست بروز اتوار لجنہ اماء الله لندن نے آپ ه کے اعزاز میں عصرانہ دیا جس میں احمدی خواتین کے علاوہ دیگر معزز غیرمسلم خواتین نے بھی شمولیت فرمائی اس موقعہ پر محترمہ بیگم صاحبہ مکرم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صدر لجنہ اماء الله انگلستان نے آپ کو خوش آمدید کہا اور آپ کی قومی اور دینی خدمات کو سراہا۔الفضل ۱۹ اگست ۱۹۶۲ ) محرکات حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ سے بیت کا سنگ بنیاد رکھوانے بنیاد کے کیا محرکات تھے۔اس سلسلہ میں محترم چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ