دُختِ کرام

by Other Authors

Page 132 of 497

دُختِ کرام — Page 132

۱۲۰ مبلغ سوئٹزر لینڈ فرماتے ہیں :- دنیا میں بیشک تقدیر اور تدبیر دونوں الہی قانون جاری ہیں لیکن مجھے اپنی زندگی میں تقدیر اس طرح تدبیر پر حاوی نظر آتی ہے گویا تدبیر کا کوئی وجود ہی نہیں۔سوئٹرز لینڈ میں مبلغ مقرر کئے جانے کا خیال میرے دماغ کے کسی گوشہ میں بھی نہیں آسکتا تھا۔لیکن تقدیر یہاں سے آئی اور وہم میں بھی یہ بات نہ آسکتی تھی کہ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مبشر اولاد میں سے کسی کے ہاتھوں بہت زیورچ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔غیر متوقع طور پر حضرت سیدہ امنا الحفیظ بیگم صاحبہ کے دست مبارک سے اس بیت کا سنگ بنیاد رکھا جانا محض تقدیر الہی کا کرشمہ تھا۔عاجز نے یہاں سخت نا مساعد حالات میں اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے یہ کام شروع کیا اور جملہ مراحل کے بعد دیگرے محض اس کے کرم سے سرانجام پاگئے۔حتی کہ خانہ خدا کے پلاٹ پر کام شروع کرنے کا دن آگیا۔میں نے صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل انتبشیر سے درخواست کی کہ وہ خود سنگ بنیاد رکھنے کے لیے تشریف لائیں۔لیکن انہوں نے جواب دیا کہ میرے لیے امسال یورپ آنا ممکن نہیں آپ خود ہی بنیاد رکھ میں۔میں نے پھر اپنی شدید خواہش کا اظہار کیا کہ بہیت کی بنیاد