دعائیہ سیٹ — Page 47
ضروری ہدایات قیام نماز 1۔امام فجر کی نماز فرض میں دونوں رکعت کی قرآت جہراً ( بلند آواز سے ) پڑھے اور ظہر و عصر کی پوری نماز فرض میں قرآت سر ا ( آہستہ) پڑھے اور مغرب و عشاء کی نماز فرض کی پہلی دورکعتوں میں قرآت جہراً پڑھے۔اور باقی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورۃ فاتحہ سر ا پڑھے۔2۔نمازی جس وقت رکوع میں جائے ہاتھوں سے گھٹنوں کو مضبوطی سے اندر کی طرف پکڑے رکھے۔سرکواونچا نیچا نہ کرے بلکہ ہموار رکھے۔3۔نماز پڑھنے والا سجدہ کی حالت میں دونوں پاؤں کے پنجے قبلہ رخ جمائے رکھے اور پاؤں کو اونچا نہ کرے۔4۔مقتدی قیام، رکوع سجدہ وغیرہ میں کوئی حرکت امام سے پہلے نہ کرے۔5۔امام جب مصلے پر ہو تو مؤذن اقامت کہے۔اور مقتدی صفیں درست کر لیں۔آگے پیچھے نہ کھڑے ہوں۔ایک دوسرے کا کندھا اور ایڑیاں ملی رہیں۔6۔اگر صرف ایک ہی مقتدی ہے تو امام کے دائیں طرف مل کر کھڑا ہو اور اگر دوسرا مقتدی آجائے تو دونوں امام کے پیچھے کھڑے ہو جائیں۔7۔اگر امام نماز میں پڑھتے ہوئے کوئی آیت بھول جائے تو مقتدی وہ آیت اونچی پڑھ دے اور اگر کوئی اور بات نماز میں بھولتا ہے تو مقتدی صرف سُبحن اللہ اونچا کہے۔8۔نماز میں پہلی صف میں کھڑے ہونے والوں کے لئے ثواب زیادہ ہے۔مگر 47