دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 46 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 46

اوقات ممنوعه ان وقتوں میں نما زنہیں پڑھی جاتی۔1۔جس وقت سورج نکل رہا ہو۔2۔جس وقت سورج غروب ہو رہا ہو۔3۔دو پہر نصف النہار کے وقت۔4۔نماز عصر کے بعد سے سورج کے ڈوبنے تک 5 صبح کی نماز کے بعد سے سورج کے نکلنے تک۔مسجد میں داخل ہونے کی دعا بِسْمِ اللهِ الصَّلَوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللهِ داخل ہوا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے۔رحمتیں اور سلامتیاں اللہ تعالیٰ کے رسول پر ہوں اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ اے اللہ بخش دے میرے گناہ اور کھول دے میرے لئے دروازے اپنی رحمت کے۔(ابن ماجه، باب الدعاء عند دخول المسجد) مسجد سے باہر نکلتے وقت بھی یہی دعا پڑھے لیکن ابواب رحمتك کی بجائے کہے ابْوَابَ فَضْلِكَ (اپنے فضل کے دروازے) (جامع ترمذی۔ابواب الصلوۃ) 46