دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 48 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 48

بڑی عمر والے اور عالم فاضل لوگ پہلی صف میں کھڑے ہوں بچے آخر میں کھڑے ہوں اور عورتیں سب سے پیچھے کھڑی ہوں۔9۔جس وقت امام قرآت پڑھتا ہو تو مقتدی چپ کر کے سنا کر یں لیکن ثنا اور تعوذ کے بعد اپنے اپنے طور پر صرف سورۃ فاتحہ ضرور پڑھیں۔10۔جماعت کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرنے سے ستائیس درجے ثواب زیادہ ملتا ہے بہ نسبت اپنی جائے رہائش پرا کیلے پڑھنے کے۔11۔نمازیوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ فرضوں کی نماز مسجد میں جماعت کے ساتھ ادا کریں اور فرضوں کے علاوہ باقی نماز مسجد میں پڑھنا جائز ہے لیکن گھر میں پڑھنا بہتر ہے۔12۔جرابوں اور موزوں پر مسح کرنا درست ہے مقیمی نماز پڑھنے والے کو چومیں گھنٹے اور مسافر کو تین دن کے بعد چاہئے کہ پھر پاؤں دھو کر موزہ پہنے۔یہ تین دن یا چوبیس گھنٹے بے وضو ہونے کے وقت سے ہیں۔13 - انتموا الصَّفَ الْأَوَّلَ فَالاول کے ماتحت سب سے پہلے پہلی صف پر کرو اور دوسری صف بھی امام کے پیچھے درمیان سے شروع کرو اور اگر امام رکوع میں ہو تو بھاگ کر نہ آؤ۔بلکہ جس عام رفتار سے آرہے ہو اسی رفتار اور وقار سے نماز میں شریک ہونا چاہئے۔48