دعائیہ سیٹ — Page 280
ہے۔اسلام میں روزہ رکھنے والے کا درجہ بہت بلند ہے۔ایک حدیث قدسی میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: انسان کے سب کام اس کے اپنے لئے ہیں، مگر روزہ میرے لئے ہے اس لئے میں خود اس کی جزا بنوں گا۔( بخاری کتاب الصوم ) 3۔تمام عاقل بالغ مسلمانوں پر رمضان کے روزے فرض ہیں۔مگر مریض اور مسافر کو رخصت ہے کہ ان دنوں میں روزہ نہ رکھیں۔جس وقت سفر سے واپس آئیں یا بیماری سے صحت پائیں ، دوسرا رمضان آنے سے پہلے ان روزوں کو پورا کرلیں۔4۔روزے رکھنے میں بہت سے فائدے ہیں۔بھوک برداشت کرنے سے کم کھانے کی عادت ہو جاتی ہے۔جو قرب الہی کا خاص ذریعہ ہے۔جب اپنے کھانے پینے کی چیزوں سے رُکتا ہے تو دوسروں کے مالوں کو نا جائز طور پر کھانے سے بھی ضرور بچے گا۔5 نفلی روزے شوال کی دوسری تاریخ سے سات تاریخ تک اور ہر چاند کی 13 - 14 - 15 اور یوم الحج یعنی 9 ذی الحج کو اور یوم عاشورہ یعنی 10 محرم کو بھی رکھے جاتے ہیں۔6۔روزہ دار خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ رہے۔اس کی یاد میں اور اس کے ذکر میں مشغول رہے۔بھلائی اور نیکی کے کام کرتا رہے۔جھوٹ بولنے ، گالی دینے ،غیبت کرنے غرض گل بری باتوں سے پر ہیز کرے۔ورنہ روزے کا کوئی فائدہ نہیں۔7۔سورج غروب ہونے پر نماز مغرب سے پہلے اس دعا کو پڑھ کر روزہ افطار کرنا چاہیئے : 280