دعائیہ سیٹ — Page 279
روزہ کی فرضیت اسلامی عبادات کا دوسرا اہم رکن روزہ ہے۔روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس میں انسانی جسم کی تہذیب ، اس کی اصلاح اور قوت برداشت کی تربیت مدنظر ہوتی ہے۔1۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے : فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ یعنی جو تم میں سے رمضان کے مہینہ میں زندہ و سلامت ہو۔اس پر ماہ رمضان کے روزے رکھنے فرض ہیں۔روزہ ایسی عبادت ہے جس کا وجود قدیم مذاہب میں بھی ملتا ہے۔اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (سورة البقرة: 184) اے مسلمانو! تم پر روزہ رکھنا اسی طرح فرض کیا گیا ہے جس طرح ان لوگوں پر فرض کیا گیا تھا جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں۔اس کی غرض تقوی کا حصول۔یہاں روزہ کو متقی بننے کا ایک مجرب نسخہ بتایا گیا ہے۔یعنی اگر تم اس نسخہ پر عمل کرو گے تو متقی بن جاؤ گے۔2۔روزہ اصلاح نفس کا ذریعہ ہے ، روزہ رکھنے سے تزکیہ نفس اور تجلی قلب ہوتی ہے اور یہ تقوی اور قرب الہی حاصل کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔یہ اسلام کا چوتھا رُکن 279