دعائیہ سیٹ — Page 281
اللَّهُمَّ إِنِّي لَكَ صُمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ۔اے اللہ ! میں نے تیرے لئے ہی روزہ رکھا ، اور میں تجھ پر ایمان لایا، اور تجھ پر ہی تو کل کیا، اور تیرے ہی رزق سے افطار کرتا ہوں۔8 کھجور یا ٹھنڈے پانی سے افطار کرنا سنت ہے۔دوسروں کا روزہ افطار کرانے میں بڑا ثواب ہے۔روزہ کھولنے میں جلدی کرنا اور سحری میں تاخیر کرنا پسند یدہ امر ہے۔9 - رمضان میں قرآن کریم نازل ہوا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس بابرکت مہینہ میں بہت عبادت کرتے اور صدقہ و خیرات کرتے۔مسلمانوں کو چاہئے کہ رمضان المبارک میں بہت دعائیں مانگیں، قرآن کریم کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کریں، غریبوں کی مدد کریں اور نیک اعمال بجالائیں تاکہ ان کو رمضان کی برکتوں سے وافر حصہ ملے۔10۔رمضان میں بعد نماز عشاء یا تہجد کے وقت نماز تراویح پڑھی جاتی ہے جس کی مسنون تعداد آٹھ رکعت ہے۔رمضان کے آخری عشرہ میں روزہ دار اعتکاف بیٹھتے ہیں اور عید کا چاند دیکھ کر اٹھتے ہیں۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں: روزہ اور نماز ہر دو عبادتیں ہیں۔روزے کا زور جسم پر ہے اور نماز کا زور روح پر ہے۔نماز سے ایک سوز و گداز پیدا ہوتا ہے۔اس واسطے وہ افضل ہے۔روزے سے کشوف پیدا ہوتے ہیں۔281 ( ملفوظات جلد چہارم ص 292)