دعائیہ سیٹ — Page 189
اس لئے اب تو خود دیکھ لے کہ تجھ پر رحمت کی بارش ہوئی یا نہیں۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 ص289) ( تذکرہ ص 467) اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو 1 لَا تَايْنَسُوا مِنْ روح الله اللہ تعالیٰ کی رحمت سے نا امید مت ہو الحکم 24 مارچ 1905 ء ) ( تذکرہ ص446) 2 - وَلَا تَيْنَسُ مِن روح اللهِ أَلَا أَنَّ رَوحَ اللهِ قَرِيبٌ خدا تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو خبر دار ہو کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت قریب ہے (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 ص73 ) ( تذکرہ ص 540) 3 أتَقْنَطُ مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ الَّذِي يُرَتِيْكُمْ فِي الْأَرْحَامِ کیا تو اللہ کی رحمت سے ناامید ہوتا ہے وہ خدا جو رحموں میں تمہاری پرورش کرتا ہے ( بدر 8 نومبر 1906 ء۔الحکم 10 نومبر 1906ء ) ( تذکرہ ص575) الہامی دعائیں حضرت اقدس مسیح موعود کی حسب ذیل یہ الہامی دعائیں ہیں اس لئے شائع کی جاتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء علیہم السلام اور مخلص بندوں کو بعض اوقات بذریعہ الہام جو دعائیں سکھلاتا ہے وہ دعائیں ضرور اور یقینا اپنے اندر قبولیت کا اثر رکھتی ہیں۔اس لئے ہم لوگوں کو چاہئے کہ ہمارے بچے بوڑھے اور جوان سب ان دعاؤں کو یاد کریں۔189