دعائیہ سیٹ — Page 106
وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرَّزِقِينَ اور رزق دے ہمیں اور تو تمام رزق دینے والوں سے بہتر ہے۔(سورۃ المائدہ آیت 115) گناہوں سے بخشش مانگنے کی دُعا رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا اے ہمارے رب العزت ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو نے ہمیں نہ بخشا اور ہم پر رحم نہ فرمایا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ تو ہم گھاٹا کھانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔(سورۃ الاعراف آیت:24) حق و باطل میں امتیاز کی دُعا رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ اے ہمارے رب العزت ہم میں اور ہماری قوم میں حق کے ساتھ فیصلہ فرما وَاَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِيْنَ اور تو سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے۔(سورۃ الاعراف آیت 90) 106