دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 107 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 107

صبر اور انجام بخیر کی دُعا ربَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ اے ہمارے رب العزت ہم پر صبر نازل فرما اور ہم کو مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے۔(سورۃ الاعراف آیت 127) ظالموں سے بیزاری کی دُعا رَبَّنَالًا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ اے ہمارے رب العزت ہمیں ظالم لوگوں میں شامل نہ کیجیو۔(سورۃ الاعراف آیت 48) اظہار تمنائے رحمت و مغفرت کی دعا لَبِنْ لَّمْ يَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَيَغْفِرْ لَنَا اگر ہم پر ہمارے رب نے رحم نہ فرمایا اور ہمیں نہ بخشا لَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَسِرِينَ تو یقیناً ہم گھاٹا کھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔(سورۃ الاعراف آیت (150) 107