دعائیہ سیٹ — Page 49
نیت نماز وَجَهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا میں نے کیا ہے اپنا رخ اس کی طرف جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو سیدھا ہو کر و مَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ (الانعام : 80) اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔نماز پڑھنے کا طریق جو شخص نماز پڑھنے لگے وہ پاک بدن اور پاک لباس کے ساتھ جس وقت کی نماز پڑھنا چاہتا ہے اس کی دل میں نیت کر کے قبلہ رخ کھڑا ہو جائے۔دونوں ہاتھ کانوں یا کندھوں تک اٹھائے اور تکبیر تحریمہ یعنی اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ سینہ پر یا اس کے نیچے اس طرح باندھے کہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی بائیں ہاتھ کی کلائی سے آگے ہو اور حسب ذیل ثناء اور تعوذ اور تسمیہ پڑھے۔ثناء ستحْبَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ پاک ہے تو اے اللہ تعالیٰ اور اپنی تعریف کے ساتھ اور برکت والا ہے تیرا نام وَتَعَالَى جَنُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ اور بڑی ہے تیری شان اور نہیں کوئی معبود تیرے سوا۔(ترمذی ابواب الصلوۃ باب ما يقول عند افتتاح الصلوة) 49