دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 236 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 236

نہیں پلاتا۔وہ نہیں سنتا جب تک کہ خدا اسے نہیں سنا تا۔وہ نہیں جاگتا جب تک کہ خدا اسے نہیں جگاتا۔وہ نہیں سوتا جب تک کہ خدا اسے نہیں سلاتا۔غرضیکہ اس کی ہر حرکت اور سکون اللہ تعالیٰ کے لئے اور اسی کے اختیار میں ہوتی ہے۔ایسا انسان جو دعا کرتا ہے وہ قبول ہو جاتی ہے کیونکہ وہ اس کی نہیں ہوتی۔بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے اس کے کرنے کا حکم ہوتا ہے اس لئے کرتا ہے اور اس کی دعا کا قبول کر لینا خدا تعالیٰ کی شان کے خلاف نہیں ہے کیونکہ جو دعا مانگی جاتی ہے وہ دراصل خدا ہی نے منگوائی ہوتی ہے پس چونکہ مانگنے والا بھی اللہ تعالیٰ ہی ہوتا ہے اور دینے والا بھی اللہ ہی۔اس لئے وہ ضرور قبول ہو جاتی ہے اور ممکن نہیں کہ قبول نہ ہو مثال کے طور پر دیکھئے۔دنیاوی مثال اور روحانی مرتبہ جب کوئی حاکم اپنے ماتحت کام کرنے والوں کا معائنہ کرنے آتے ہیں تو ماتحت اپنی ضروریات کو ان کے سامنے پیش کرتے ہیں مثلاً فرض کرو ایک ڈپٹی کمشنر تحصیل میں آیا اور تحصیلدار نے اپنی تمام ضروریات اس کے سامنے پیش کیں کہ فلاں چیز کی ضرورت ہے فلاں سامان خریدنا ہے فلاں کام کروانا ہے وغیرہ وغیرہ۔وہ اس میں سے کچھ مان لے گا اور کچھ رد کر دیگا لیکن کبھی یہ بھی ہوتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر خود کوئی ضرورت دیکھتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ چیز بھی ہونی چاہئے اس کے لئے تحصیلدار کو کہتا ہے کہ اس چیز کی منظوری حاصل کرنے کے لئے رپورٹ کر دو۔وہ رپورٹ کر دیتا ہے اب یہ کبھی نہ ہوگا کہ ڈپٹی کمشنر اس رپورٹ کو رد کر دے یا نا منظور کر دے کیونکہ اس کے متعلق وہ خود 236