دُعائے مستجاب — Page 100
دعائے مستجاب۔عادت ہو جائے گی۔اگر دوست اتنا ہی عہد کر لیں اور اسے پورا کرنے کی کوشش کریں اور جمعہ کی رات تمام جماعت اُٹھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور دُعائیں کرے تو ہماری متحدہ دعائیں اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جذب کرنے میں عظیم الشان اثر دکھا ئیں گی۔۔۔پس جو لوگ تہجد پڑھا کرتے ہیں وہ تو پڑھا ہی کریں مگر وہ جو اُٹھ نہیں سکتے انہیں میری یہ نصیحت ہے کہ وہ کم از کم جمعہ کی رات ضرور اُٹھیں اور تہجد پڑھیں۔میں جمعہ کی تخصیص اس لئے کرتا ہوں کہ تا سارے دوست ایک ہی رات اُٹھیں اور مشرق و مغرب کے احمدی اللہ تعالیٰ کے حضور سلسلہ عالیہ احمدیہ کی کامیابی اور اپنے اندر اخلاص ، تقویٰ اور طہارت پیدا ہونے کے لئے چلائیں۔۔۔اور سب اللہ تعالیٰ کے حضور متفقہ طور پر دعائیں مانگیں۔میں اللہ تعالیٰ کے حضور دُعا کرتا ہوں کہ جب اس نے حمل کے ایام میں ہماری حفاظت فرمائی اور طفولیت کے ایام میں ہمارا پاسبان رہا اور جوانی کے وقت بھی اس نے ہمیں دشمنوں کے حملوں سے محفوظ رکھا وہ ہمارے کہل کا زمانہ اس سے بھی زیادہ با برکت بنائے اور بلغ اشده کا زمانہ جو اُس نے ہمیں عنایت فرمایا ہے اس میں وہ ہمارے سلسلہ کو اکناف عالم میں پھیلائے اور ایسے ایسے اسباب پیدا فرمادے جو ہماری جماعت کی بیش از پیش ترقیات کا موجب ہوں۔“ (الفضل ۱۱ جون ۱۹۲۱ء) دُعا اور ذکر الہی کے متعلق بعض دفعہ یہ بتایا جاتا ہے کہ گن کر اتنی دفعہ درود شریف 100