دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 83 of 173

دُعائے مستجاب — Page 83

دعائے مستجاب۔تحریک نہیں کرتا۔یہ روحانی چیز ہے۔بعض لوگ مجھے دس دس رقعے لکھ دیتے ہیں۔رقعے سنبھال کر تو نہیں رکھے جاتے۔میری عادت ہے کہ رقعہ پڑھتے وقت دعا کرتا جاتا ہوں لیکن میرا تجربہ ہے کہ بعض دفعہ کسی کی طرف سے ایک ہی خط آتا ہے تو اس کیلئے دعا اس زور سے نکلتی ہے کہ وہ قبولیت کا موجب ہو جاتی ہے۔حالانکہ مجھے اس کا علم بھی نہیں ہوتا اور نہ وہ میرا جانا بوجھا ہوتا ہے وہ رقعہ مختصر اور سادہ ہوتا ہے مگر اسے پڑھ کر ایک بجلی سی پیدا ہوتی ہے اور اتنے زور کے ساتھ دُعا نکلتی ہے کہ میں سمجھ لیتا ہوں کہ اس کا کام ہو گیا ہے۔لیکن بعض کے بیس بیس رقعے آتے ہیں۔بے شک اُن کیلئے بھی دعا نکلتی ہے اور ان کیلئے بھی میں دُعا کرتا ہوں لیکن اس کے پیچھے وہ جلی نہیں ہوتی کیونکہ اس کے لکھنے والا دُعا کا قائل نہیں ہوتا۔یونہی رسمی طور پر دُعا کیلئے لکھ دیتا ہے۔اس کے ماں باپ احمدی ہوتے ہیں یا دوست احمدی ہوتے ہیں وہ دُعا کے قائل ہوتے ہیں۔وہ اسے کہتے ہیں تم ان سے بھی دعا کیلئے کہنا تو وہ لکھ دیتا ہے لیکن بوجہ اخلاص اور جوش کے نہ ہونے کے دُعا کرنے والے کے اندر بھی ویسی تحریک پیدا نہیں ہوتی۔اگر دُعا کرنے والے کے اندر بھی اخلاص اور جوش پایا جاتا ہو۔وہ دعا کی اہمیت کو سمجھتا ہو اور پھر وہ کسی کے پاس جاتا ہے اور اسے دُعا کیلئے کہتا ہے تو قدرتی طور پر اس کے اندر دُعا کی تحریک پیدا ہوتی ہے لیکن اس کے اندر اگر خود جوش اور اخلاص نہیں اُسے دُعا کی قبولیت پر یقین نہیں۔وہ اپنی جد و جہد اور کوشش پر 83