دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 81 of 173

دُعائے مستجاب — Page 81

دعائے مستجاب۔ہوتے ہیں ان میں بھی دعائیں کی جاسکتی ہیں۔جب انسان سونے لگتا ہے تو کچھ وقت ایسا ہوتا ہے جو خالی ہوتا ہے۔آخر لیٹتے ہی تو نیند نہیں آجاتی۔بے شک ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جنہیں لیٹتے ہی نیند آجاتی ہے مگر عام طور پر پندرہ میں منٹ ایسے ہوتے ہیں جو خالی ہوتے ہیں بعض تو آدھا آدھا گھنٹہ، گھنٹہ گھنٹہ لیٹے رہتے ہیں اور کروٹیں بدلتے رہتے ہیں لیکن انہیں نیند نہیں آتی۔بہر حال اس وقت دس پندرہ منٹ کا وقت مل جاتا ہے۔اسی کو اگر کوئی دُعا کیلئے وقف کر دے تو اس کا یہ فائدہ ہوگا کہ ساری رات اس کے دل سے دُعائیں نکلتی رہیں گی۔اگر کسی کو جلدی نیند آ جاتی ہے تو ضروری نہیں کہ ہمیشہ ہی اسے جلدی نیند آجاتی ہو۔بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں لیٹتے ہی نیند آجاتی ہے اور وہ بھی کبھی کبھی۔اگر فارغ وقت کو دُعاؤں میں لگا دیا جائے تو قومی ترقی اور اپنے کاموں کی اصلاح کیلئے دُعا کی عادت پیدا ہو جائے گی۔رسول کریم صالنا ہی تم ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ عشاء کی نماز کے بعد کوئی بات نہیں کرنی چاہئے۔اس میں یہی حکمت تھی کہ آخر یہ وقت کہیں تو صرف کیا جائے گا۔اگر اس وقت میں ذکر الہی کیا جائے تو یہی وقت انسان کی روحانی ترقیات کا بن جائے گا۔پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ جو کام ہمارے سپرد کئے گئے ہیں وہ اتنے وسیع ہیں کہ بظاہر وہ ناممکن نظر آتے ہیں اور ہم بھی سمجھتے ہیں کہ یہ ناممکن ہیں۔اگر ہم اپنی انتہائی کوشش اور جدو جہد بھی کرلیں۔اگر ہم ہر قسم کی قربانیاں بھی کر لیں تب بھی ہمارے کام 81