دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 66 of 173

دُعائے مستجاب — Page 66

دعائے مستجاب۔ہی وہ اخلاص میں آگے بڑھ جاتا ہے۔ہر وہ شخص جس نے ایک سال یا دو سال قربانی کی توفیق پائی لیکن آج اس کے دل میں انقباض پیدا ہورہا ہے یا وہ اس بشاشت کو محسوس نہیں کرتا جو گزشتہ سال یا گزشتہ سے پیوستہ سال اس نے محسوس کی تھی۔اسے میرے سامنے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔اپنے ماں باپ اور بیوی بچوں کے سامنے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔اسے چاہئے کہ خلوت کے کسی گوشہ میں اپنے خدا کے سامنے اپنے ماتھے کو زمین پر رکھ دے اور جس قدر خلوص بھی اس کے دل میں باقی رہ گیا ہے اس کی مدد سے گریہ وزاری کرے یا کم سے کم گریہ وزاری کی شکل بنائے اور خدا تعالیٰ کے حضور جھک کر کہے کہ اے میرے خدا لوگوں نے بیج بوئے اور ان کے پھل تیار ہونے لگے وہ خوش ہیں کہ ان کے اور ان کی نسلوں کے فائدے کیلئے روحانی باغ تیار ہورہے ہیں۔پراے میرے رب ! میں دیکھتا ہوں کہ جو بیج میں نے لگایا تھا اس میں سے تو کوئی روئیدگی بھی پیدا نہیں ہوئی۔نہ معلوم میرے کبر کا کوئی پرندہ اسے کھا گیا یا میری وحشت کا کوئی درندہ اسے پاؤں کے نیچے مسل گیا۔یا میری کوئی مخفی شامت اعمال ایک پتھر بن کر اس پر بیٹھ گئی اور اس میں سے کوئی روئیدگی نکلنے نہ دی۔اے خدا میں اب کیا کروں کہ جب میرے پاس کچھ تھا تو میں نے بے احتیاطی سے اسے اس طرح خرچ نہ کیا کہ نفع اٹھاتا مگر آج تو میرا دل خالی ہے۔میرے گھر میں ایمان کا کوئی دانہ نہیں کہ میں بوؤں۔اسے خدا میرے اسی ضائع شدہ پیج کو پھر مہیا 66