دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 65 of 173

دُعائے مستجاب — Page 65

دعائے مستجاب۔دعا۔ایک نسخہ کیمیا روحانی ترقی میں ایمان کی کمزوری اور طبیعت کا انقباض بہت بڑی روک بن سکتا ہے۔حضور اس صورت حال کا علاج بتاتے ہوئے مندرجہ ذیل نسخہ کیمیا تجویز فرماتے ہیں: " آج میں اجمالی طور پر تحریک جدید کے مطالبات کی طرف لوگوں کو بلاتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ اس پہلے درجہ کی آخری جماعت میں ہمارے دوست اعلیٰ نمبروں پر پاس ہوں گے کہ خدا کے فضل ان پر بارش کی طرح نازل ہونے لگیں گے اور دشمن کے دل مایوسی سے پر ہو جائیں گے اور منافقوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ جائے گی۔ابھی بہت سا کام ہم نے کرنا ہے اور یہ تو ابھی پہلا ہی قدم ہے۔اگر اس قدم کے اٹھانے میں جماعت نے کمزوری دکھائی تو خدا کے کام تو پھر بھی نہیں رکیں گے لیکن دُشمن کو مسیح موعود پر طعن کرنے کا موقعہ مل جائے گا اور ہر وہ گالی اور ہر وہ دشنام اور ہر وہ طعنہ جو مسیح موعود کو یا ان کے سلسلہ کو دیا جائے گا اس کی ذمہ داری انہی لوگوں پر ہوگی جو اپنے عمل کی کمزوری سے دشمن کو یہ موقعہ مہیا کرکے دیں گے۔۔۔۔مومن کا قدم پیچھے نہیں پڑتا بلکہ اسے جتنی قربانی پیش کرنی پڑتی ہے اتنا 65