دُعائے مستجاب

by Other Authors

Page 27 of 173

دُعائے مستجاب — Page 27

دعائے مستجاب۔قو میں حفاظت کے ظاہری سامان کے استعمال سے محروم کی جاسکتی ہیں تو ایسے لوگ کیا کریں اس کے تو یہ معنی ہوئے کہ کووں، تیتروں، بٹیروں اور کبوتروں کی حفاظت کے سامان تو ہیں سانپ اور بچھو کے بچاؤ کےسامان قدرت نے رکھے ہیں مگر انسان کو ایسا بنایا ہے کہ اس کے ایک طبقہ کو حفاظت کے سامانوں سے محروم کیا جاسکتا ہے۔مگر کیا اللہ تعالیٰ ایسا کر سکتا ہے کیا یہ ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور پھر اُسے حفاظت کے سامانوں سے محروم کر دیا ہو۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔اللہ تعالیٰ بے انصاف نہیں اس لئے ہر قوم کی حفاظت اور ترقی کے سامان مہیا کر دیئے ہیں۔پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب یہ ممکن ہے کہ بعض قو میں دوسری قوموں کو ان سامانوں سے محروم کر دیں تو پھر ان کی حفاظت کا کیا سامان ہے۔قرآن کریم نے ایسے لوگوں کی حفاظت کا سامان بھی بتا یا چنانچہ فرمایا: أَجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيْبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ۔(البقره: ۱۸۷) غالب اقوام کمزوروں کو حفاظت کے سامانوں سے محروم کر دیتی ہیں اور ان کو دبا لیتی ہیں ، بہتا کر دیتی ہیں۔گویا ان کے پر کاٹ دیتی ہیں اور یہ افراد کے ساتھ بھی ہوتا ہے اور قوموں اور ملکوں کے ساتھ بھی جانوروں کے ساتھ 27