حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 42
شاہ صاحب باب دوم۔۔۔سیرت و اخلاق مشہور تھا کہ آپ دوا کے ساتھ دعا بھی کرتے ہیں محترم حکیم محمد امین صاحب مرحوم بیان کرتے ہیں :- کچھ عرصہ پہلے رعیہ گاؤں میں ایک احمدی لڑکی کی تدفین کے موقعہ پر ایک غیر احمدی معمر دوست نے حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب کا تذکرہ شروع کیا اور آخر ڈاکٹر صاحب اور جماعت احمدیہ کو بہت دعائیں دینے لگے۔انہوں نے سنایا کہ آس پاس کی احمدی جماعتوں کے قیام میں ڈاکٹر صاحب کی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔آپ بہت بزرگ اور تہجد گزار تھے۔ہر جمعہ کے روز آپ ایک قربانی کر کے تقسیم کرتے۔مریض دور دور سے علاج کے لئے آتے تھے۔کیونکہ مشہور تھا کہ آپ دوا کے ساتھ جو دعا کرتے ہیں اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ شفا دیتا ہے۔( تابعین احمد جلد سوم با رسوم صفحه ۱۵) ان بزرگوں نے دعا کے لئے ہاتھ اُٹھائے محترم بابا اندر صاحب، حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب اور حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیلی کی قبولیت دعا کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ: جنگ عظیم اوّل میں آپ کے فرزند سید زین العابدین حرکی میں تھے۔والدین ان کی خیریت کے لئے بڑے سوز و گداز سے دعائیں کرتے تھے۔حضرت شاہ صاحب اکثر کہتے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے یوسف کو خیریت سے واپس لائے لیکن لمبے عرصہ تک آپ کی خیریت کی کوئی خبر نہ ملی۔ایک دفعہ حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی (اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) حضرت شاہ صاحب سے ملاقات کے لئے رعیہ تشریف لائے تو دونوں نے سید ولی اللہ شاہ صاحب کی خیریت کے بارے میں دعا کرنے کی درخواست مولوی صاحب سے کی۔میرے سامنے کی بات ہے کہ ان ۴۴