حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 41 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 41

ناه صاح قبولیت دعا کے ثمرات باب دوم۔۔۔۔سیرت و اخلاق محترم بابا اندر صاحب بیان کرتے ہیں:۔آپ اکثر دعا کرتے تھے کہ میرا بیٹا ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ انڈین میڈیکل سروس میں آجائے۔انہوں نے عرض کیا کہ ایسی ترقی کے لئے ولایت میں تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے۔فرمایا کہ ہمارا خدا ہر چیز پر قادر ہے۔سید حبیب اللہ شاہ صاحب نے جنگ عظیم دوم میں خدمات سرانجام دینے کی درخواست دیدی اور ان کو ملازمت میں لے لیا گیا۔جب آپ والد صاحب کی ملاقات کے لئے آئے تو پوچھنے پر بتایا کہ کندھوں پر کراؤن آئی ایم ایس ہو جانے کی وجہ سے ہیں۔تو آپ نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ دیکھو! میرے بیٹے کو میرے خدا نے آئی ایم ایس کر دیا اور میری دعا قبول کر لی۔تابعین احمد جلد سوم، با رسوم صفحه ۱۶) ڈاکٹر صاحب دواؤں سے فائدہ نہیں ہوا دُعا کریں محترم حکیم محمد امین صاحب آف بدوملی ( وصال جون ۲۰۰۲ء) ایک معمر غیر احمدی کے تاثرات بیان کرتے ہیں کہ:- میری آنکھیں اتنی خراب ہوگئی تھیں کہ بینائی ضائع ہونے کا خطرہ تھا۔بہت علاج کیا تھا۔ڈاکٹر صاحب نے بھی علاج کیا مگر افاقہ نہ ہوا۔تو میں نے تنگ آکر ڈاکٹر صاحب سے کہا کہ دواؤں سے آرام آنے سے رہا آپ اللہ تعالیٰ کے بزرگ بندوں میں سے ہیں۔اللہ تعالیٰ ضرور آپ کی دعا سنے گا۔اس پر آپ نے کچھ دعائیں پڑھیں اور سر مچو اپنے دہن مبارک سے لعاب لگا کر ایک ایک سلائی دونوں آنکھوں میں لگائی اور کچھ دیر دعائیں کرتے رہے اور فرمایا ! انشاء اللہ اس کے بعد کوئی دوا آنکھوں میں ڈالنے کی ضرورت نہیں۔چنانچہ اس دن سے میری بینائی بہت اچھی ہے۔عینک تک کی ضرورت نہیں“۔( تابعین احمد جلد سوم با رسوم صفحہ۱۵) ۴۳